ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں جرائم کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: کجریوال 

دہلی میں جرائم کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: کجریوال 

Tue, 30 Jul 2019 22:26:26    S.O. News Service

نئی دہلی،30/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے منگل کو ایک ٹھوس ایکشن پلان تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایک دن پہلے ہی جاری پولیس کے اعداد وشمارسے پتہ چلتا ہے کہ شہر میں عصمت دری اور قتل کے معاملے بڑھے ہیں۔میڈیا کی خبروں میں دہلی پولیس کے جرم سے متعلق اعداد و شمار کے حوالے سے قومی دارالحکومت میں گزشتہ 15 دنوں کے اندر عصمت دری کے 80 اور قتل کے 20 مقدمات کی خبر ہونے کی بات کہی گئی ہے۔کیجریوال نے خبر کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ دہلی میں سنگین جرائم بڑھ رہے ہیں اور خاص طور پرخواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے لکھاکہ ہم مرکز اور لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ہمیں ایک ٹھوس ایکشن پلان تیار کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: